Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوت سنگھ سدھو نے گرفتاری دے دی

Now Reading:

نوجوت سنگھ سدھو نے گرفتاری دے دی

بھارت کے سابق بیٹسمین اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے 34 سال پرانے کیس میں عدالت کے فیصلے کے بعد گرفتاری دے دی۔

نوجوت سنگھ سدھو نے آج پنجاب کی پٹیالہ کورٹ میں سرینڈر کردیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کو سپریم کورٹ نے 19 مئی کو روڈ ریج معاملے میں ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

یہ معاملہ 34 سال پرانا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا مشیر سریندر دلّا نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے چیف عدالتی مجسٹریٹ کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ ان کی میڈیکل جانچ اور دیگر قانونی عمل اپنایا جا رہا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا 27 دسمبر 1988 کو پٹیالہ میں گاڑی پارکنگ کو لے کر 65 سال کے بزرگ گرنام سنگھ سے جھگڑا ہوا تھا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے انہیں مکّا مارا تھا، بعد میں گرنام سنگھ کی موت ہوگئی۔ اسی معاملے میں سپریم کورٹ نے سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے خود سپردگی کے لئے کچھ ہفتوں کا وقت طلب کیا تھا۔ سدھو نے اپنی خراب صحت کا حوالہ دیا تھا۔

Advertisement

سدھو کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس این وی رمنا سے عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ بھی کیا تھا، لیکن چیف جسٹس نے جلد سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے دوست روپیندر سنگھ پر غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج ہوا۔ سال 1999 میں سیشن کورٹ نے سدھو کو ثبوتوں کی کمی کے سبب بری کردیا تھا۔

متاثرہ فریق اس کے خلاف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ چلا گیا۔ ہائی کورٹ نے 2006 میں نوجوت سنگھ سدھو کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو کی جماعت کانگریس پارٹی کی جانب سے ابھی تک ان کی گرفتاری پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر