کاؤنٹی چیمپئین شپ میں یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو معمولی انجری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طبی ٹیم نے حارث رؤف کو جسم کے بائیں جانب درد کے باعث ایک ہفتہ آرام کرنے کو کہا ہے۔
حارث رؤف کو کینٹ کے خلاف میچ میں درد محسوس کرنے کے بعد آرام دیا گیا تھا جو ڈرا پر ختم ہوا۔
یارکشائر کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے امید ظاہر کی کہ حارث اگلے ہفتے تک ٹھیک ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے حارث رؤف کی چوٹ شدید نہیں ہے، وہ زیر علاج ہیں اور اگلے ہفتے تک ٹھیک ہو جائیں گے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ حارث رؤف ہمارے اگلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اب تک تین میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
