Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا، رانا ثناء اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حکومت مخالف بیانات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران دونوں کے بیانات سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کرینگے۔

دوران اجلاس وزیر داخلہ نے بتایا کہ 25 مئی کو کسی پولیس اہل کار کے پاس اسلحہ نہیں تھا، پولیس کو پہلے ہی غیر مسلح ہونے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔

رانا ثناء اللہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہائوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام اور لانگ مارچ کے دوران خدمات انجام دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر