حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونے جا رہا ہے
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لئے سندھ کے عوام بھی تیار ہے۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئے اہم فیصلا ہونے جارہا ہے، پورے پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے عوام کے حقوق کو لوٹا ہے اس لئے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت بھی سندھ کو ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ 2 روز سے پشاور میں موجود ہیں اور آج پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کرینگے جبکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور، عمران اسماعیل، شاہ فرمان اور دوسرے قائدین شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی متوقع ہے جبکہ کمیٹی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
