حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر 29 مئی کو کاروان کراچی نکالیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ فیصل پر دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 برس سے پیپلزپارٹی سندھ میں برسر اقتدار ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں پانی کا دھندہ چلایا ہوا ہے، کراچی کا 40 فیصد پانی چوری کرکے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ لائن کے ذریعے پانی نہیں آتا لیکن ٹینکر کے ذریعے فروخت ہورہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے لیاری میں ٹینکر پکڑ کر پولیس کے حوالے کئے ہیں، اگر ٹینکر مافیا کو لگام نہ دی گئی تو پورے شہر میں ٹینکر نہیں چلنے دیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر 29 مئی کو کاروان کراچی نکالیں گے، کاروان 29 مئی کو شام 4 بجے مزار قائد سے نکالیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
