Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے اداروں کے خلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

ملک کے اداروں کے خلاف بات برداشت نہیں کی جائے گی، مریم اورنگزیب
ملک کے اداروں کے خلاف بات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے اداروں کے خلاف بات بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر جتنی مرضی تنقید کریں لیکن ریاست پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئیے، آزادی اظہار رائے کے ساتھ ہمارے اوپر ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب سے جب ادارے  اور الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو انہیں گالی دے دیتے ہیں، آئین کی حفاظت کےلئے جب عدالتیں کھلیں تو خان صاحب آپ انہیں گالیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان عقل کے ناخن لیں اور اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں، اگلے الیکشن میں عمران خان کی جو ہار ہوگی وہ ہار پہن کر عوام کے سامنے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سولہ سال سے ملک کے سابق وزرائے اعظم کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرتے رہے، کنٹینرز پر چڑھ پر پولیس والوں کے خلاف سر پھاڑے اورسول نافرمانی تحریک کی کال دیتے رہے اور اقتدار میں آکر خان صاحب نے مخالفین پر الزام لگا کر سزائے موت کی چکیوں میں رکھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کسی مخالفین پر ہیروئن کے پرچے بنائے کسی پر کرپشن کے الزامات لگائے اور جب انکے مخالفین کو عدالتوں سے رہائی ملی تو مدینہ کی ریاست کی سیاست شروع کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کارکردگی صفر رہی لوگوں کو بے روزگار کیا بہتان بازی اور غلاظت اگلی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں بچوں کی تربیت کررہا ہوں، گالی اور تہمت سے بات شروع کرنے والا کیا بچوں کی تربیت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر