Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازگل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا

Now Reading:

شہبازگل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا

سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کار حادثے کو خود پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رہنما تحریک انصاف شہبازگل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں،اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا اور یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ  کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہیہ ہرقیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے جبکہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔

Advertisement

رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مزید کہا کہ بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اسکے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے،انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو موٹروے پر پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement

شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ موٹروے پرگاڑی حادثے کا شکارہوئی جس کے دوران میں زخمی ہوا ہوں۔

 ان کے ساتھی کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ہٹ کیا، بظاہر یہ حادثہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش آیا۔

 واضح رہے کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر