
مسئلہ کشمیرپرمشترکہ لائحہ طے کرنے کے لیے آزاد کشمیرکی سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی۔
کُل جماعتی کانفرنس کا انعقاد وزارت امورکشمیر و گلگت بلتستان کر رہی ہے جس میں آزاد کشمیرکے صدر، وزیراعظم کے علاوہ سابق صدور، وزیراعظم اورآزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
کانفرنس کی میزبانی مشیرامورکشمیروگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینا ہے۔ اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر سے متعلق آزاد کشمیرکی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر کوبھرپوراندازمیں اجاگرکرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔
آل پارٹیزکانفرنس کا آغاز صبح گیارہ بجے آزاد جموں و کشمیرکونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News