Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانے ہوں گے، شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کرانے ہوں گے، شیخ رشید
شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لئے فوری طور پر  الیکشن کرانے ہوں گے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو ایک ہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ الیکشن یونے جارہے ہیں، قوم تیاری کرے ۔

انہوں نے کہا کہ کل اے این ایف کا کیس ہوا ہے جس میں 15 گواہوں نے کہا ہے کہ یہ رانا ثنا اللہ منشیات اسمگلر ہے لیکن اس نے اپنے اوپر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، شہباز شریف اور وزیراعلیٰ نے بھی خود فرد جرم عائد نہیں ہونے دی ہے جبکہ میرا بھتیجا روز دھکے کھا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 14 مرتبہ چیف آف آرمی اسٹاف کا نام لے کر غیر اخلاقی  گفتگو کی اور مریم نواز نے بھی کل جنرل فیض کو للکارا ہے، اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان فوج کو نہیں گھسیٹ رہا  ہے، آئی ایس پی آر نے جو کل بیان دیا وہ ان کے لیے دیا جو ان کو جلسوں میں گھسیٹتے ہیں، آئی ایس پی آر کا بیان مریم اور نواز شریف کے لیے تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی ہمیشہ سے عزت کرتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ  میرے تعلقات تھے اورآج بھی ہیں۔

خیال رہے کہ  اسلام آباد ہائی کورٹ میں حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جلسوں میں جس طرح عدالتوں پرالزام تراشی کی جاتی ہے وہ افسوس ناک ہے۔ کیا آپ اور آپ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کا اسلام آبادہائیکورٹ پراعتماد ہے؟

عدالت نے استفسار کیا کہ انصاف ہونا بھی چاہیے اورنظر بھی آنا چاہیے۔ بہت اہم اور بڑے کیسزعدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اگر آپ کو عدالتوں پراعتماد نہیں تو ہم کیس کسی دوسری عدالت بھیج دیتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شیخ رشید سے استفسار کیا کہ کل تک کا وقت دیتے ہیں سوچ لیں کہ عدالت پر اعتماد ہے یا نہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں سوچ سمجھ کر آیا ہوں اورعدالت پر مکمل اعتماد ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئےفریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر