Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن علی کی سب سے یادگار وکٹ کونسی ہے؟فاسٹ بولر نے بتادیا

Now Reading:

حسن علی کی سب سے یادگار وکٹ کونسی ہے؟فاسٹ بولر نے بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ لینا ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے یادگار وکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فی الحال  حسن علی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں لنکاشائر کے لیے کھیل رہے ہیں، جہاں وہ دونوں ڈویژنز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

 حسن  علی نے پاکستان سپر لیگ میں ڈی ویلیئرز کے ساتھ اپنے مقابلے کو یاد کیا ۔

حسن  علی  نے ٹورنامنٹ کے 2019 ایڈیشن میں دبئی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے تجربہ کار ڈی ویلیئرز  کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

حسن علی کا کہنا تھا کہ میری سب سے یادگار وکٹ اے بی ڈی ویلیئرز کی ہے جب وہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہا تھا اور میں نے انہیں آؤٹ کیا جو خاص تھا۔

واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے گزشتہ سال 17 سالہ کیریئر کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد سے، ڈی ویلیئرز فرنچائز کرکٹ اور خاص طور پر انڈین پریمیئر لیگ میں باقاعدہ تھے، جہاں وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر