
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مری میں کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی مری میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند کرکے ناقص خوراک بنانے پر میں 4 ہوٹلوں کو لاکھوں کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ مری ایکسپریس وے پرفاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیاء کے استعمال پر بند کیا گیا جبکہ نامکمل لیبلنگ اور ناقص اجزاء کے استعمال پر معروف بیکری کی پروڈکشن بھی بند کر دی گئی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کافی پوائنٹ کو ایک لاکھ 50 ہزار، چائے پوائنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ حکام کا مزید کہنا تھا کہ معمولی نقائص پر 3 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News