
سبی میں سٹی پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس کے نیتجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سٹی تھانے میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد ے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ سٹی تھانے پہنچ گئے تھے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی عطاءالرحمن جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News