Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

افسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بڑے افسوس کی بات ہے عمران خان کے ایک سپاہی سے یہ لوگ اتنا خوفزدہ ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ تین دن سے مجھ پر جھوٹے کیسز بنا کر پوری کراچی پولیس میرے پیچھے لگائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے دن ساڑے تین گھنٹے عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے کھڑا رہا جو میرا قانونی حق تھا، ہمیں اطلاع دی گئی کہ ججز کم ہیں اور وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد تین بار میرے گھر پر چھاپے مار کر فیملی کو حراساں کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ ہائی کورٹ کے باہر پولیس نے گھیرا لگایا ہوا ہے تاکہ حلیم عادل شیخ عدالت نہ پہنچ سکے، میں عدالت میں خود کو پیش کر چکا تھا لیکن انصاف نہیں ملا، اس پر بھی چیف جسٹس صاحب کو سوموٹو نوٹس لینا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آج پولیس نے گھیرا لگایا ہوا کہ میں عدالت نہ پہنچ سکوں اور مجھے گرفتار کیا جاسکے، عزت ، زلت ، رزق سب اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے، زرداری کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر