
سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی اوپنر وی وی ایس لکسمن اور مڈل آرڈر بلے باز راہول ڈریوڈ ایک بار پھر ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کی دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں پہلی تصویر اس وقت کی ہے جب دونوں کھلاڑی ماضی میں ٹیم کاحصہ تھے اور دوسری تصویر اسٹیڈیم میں بیٹھے آئی پی ایل 2022 کے رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) اور پنجاب کنگز(پی بی کے ایس) کے میچ کی ہے۔
VVS Laxman and Rahul Dravid were spotted together at the Brabourne stadium last night during the encounter between RCB and PBKS.
📸:@VVSLaxman281 pic.twitter.com/tDlZtSl7LI
Advertisement— CricTracker (@Cricketracker) May 14, 2022
وی وی ایس لکسمن نے بھارت کے لئے 86 میچز کھیلے اور 2338 رنز بنائے جن میں 6 سینچریاں اور 10 نصف سینچریا ں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 134 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور 8781 رنز بنائے جن میں 17 سینچریاں اور 56 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
راہول ڈریوڈ نے بھارتی ٹیم کے لئے 344 ون ڈے میچز میں حصہ لیا اور 10889 رنز بنائے جن میں 12 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔
انہوں نے 164 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 13288 رنز بنائے جن میں 36 سینچریاں اور 63 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
راہول ڈریوڈ نے بھارت کے لئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا اور 31 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News