Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عزم

Now Reading:

وزیراعظم کا سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عزم
سی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف  نے آج اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کی متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خصوصی اقتصادی زونز کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے پاک چین سسٹر سٹی پارٹنرشپ کو یاد کرتے ہوئے ان چینی حکام کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے صوبوں میں SEZ قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ مل کر نئے جوش اور جذبے کے ساتھ کام کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے چین کی حکومت اور عوام سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جس میں تین چینی اسکالرز کی جانیں گئیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس مجرمانہ فعل کے مرتکب افراد کو پکڑنے اور  مکمل تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ حکموت چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کے درمیان وقتی تجربہ شدہ آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس کے بنیادی مفاد کے تمام مسائل پر چین کی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

چینی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ چین اقتصادی تعاون بڑھانے، تجارت کو وسعت دینے اور چین سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو دونوں ممالک کے عوام کے اہم مفادات کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے درمیان امن اور استحکام کے وسیع تر مفادات کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔

اس مقصد کے لیے، دونوں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے تبادلوں کی رفتار کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر