Advertisement
Advertisement
Advertisement

راوی پل پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی ہلاکت کا معاملہ، اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

راوی پل پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی ہلاکت کا معاملہ، اہم بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی لانگ مارچ

پی ٹی آئی لانگ مارچ

پنجاب پولیس آپریشن ونگ کے ترجمان نے راوی پُل سے گِرکرجاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی رہنما کی ہلاکت کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

ترجمان آپریشن ونگ کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکن فیصل کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت محض ایک پروپیگنڈا ہے، سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل نے ازخود راوی کے ایک پُل سے دوسرے پُل پرجانے کے لیے چھلانگ لگائی، اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پُل پرپولیس کا کوئی اہل کارموجود نہیں ہے۔ فیصل پُل پرہجوم اورگرفت مضبوط نہ ہونے کی باعث دونوں پلوں کے درمیانی خلاء میں گرکرزخمی ہوا۔ اسے فوراً اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جان کی بازی ہار گئے

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق متوفی فیصل کے بھائی کا بیان سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ آج لاہور سے اسلام آباد کے لیے نکلنے والے قافلے پر پولیس کے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور دھکم پیل کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق کونسلر فیصل جان کی بازی ہارگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ  

تفصیلات کے مطابق فیصل نامی کارکن کی موت مبینہ طورپرپولیس سے دھکم پیل میں راوی پل سے نیچے گرنے کے باعث ہوئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کارکن کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جو اقبال ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصل عباسی سابق کونسلر بھی تھے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیصل عباس کے قاتل شہبازشریف اوررانا ثناء اللہ ہیں، امپورٹڈ حکومت ہمارے معصوم کارکنوں کے خون کی پیاسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے معصوم کارکن کے والدین مریم اور شہباز شریف کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر