Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانے کا طریقہ جانیے

Now Reading:

فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانے کا طریقہ جانیے

دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن فیس بک اور میسنجر پر تھری ڈی اواتار بنانے کا طریقہ جانیے۔

میٹا نے فروری 2022 میں فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام پر تھری ڈی اواتار متعارف کروائے تھے جنہیں اب صارفین پاکستان میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

تھری ڈی اواتار آپ کی ذات کا ایک کارٹون ورژن ہوتا ہے جو یہ دکھاتا ہے کہ ورچوئل دنیا میں آپ کیسے نظر آتے ہیں، یہ آپ کی اصلی شخصیت ہوبہو ملتا جلتا نہ ہو مگر اسے آپ اپنا ڈیجیٹل ورژن قرار دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ تھری ڈی اواتار میں ہیئرنگ ایڈ ، وہیل چیئرز جیسے آپشنز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو فیس بک اسٹیکرز میں نظر آئیں گے۔

اسی طرح میٹا نے چہرے کی ساخت اپنی مرضی کے مطابق بنانے اور جلد کے متعدد رنگوں کے آپشنز بھی فراہم کیے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ پہلے ہی اواتار بنا چکے ہیں تو اس کا طریقہ جانتے ہیں اور پہلی بار بنارہے ہیں تو فیس بک ایپ اوپن کرکے تھری لائن مینیو پر جائیں اور وہاں اسکرول کرکے اواتار کے آپشن پر کلک کریں۔

پھر ایڈٹ یور اواتار کے آپشن کو کلک کریں اب اس کے بعد فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل شخصیت کو تیار کرنے کے لیے متعدد آپشنز بشمول ملبوسات، چہرے کی ساخت، آنکھوں کی ساخت، رنگ، ہیئر اسٹائل اور متعدد دیگر فراہم کیے جائیں گے۔

آپ اپنے اواتار کو جیسا رکھنا چاہتے ہیں ویسا بناکر کریئیٹ اٹ پر کلک کریں اور پھر نیوز فیڈ پر شیئر کریں یا پروفائل پکچر بنائیں یہ آپ کی مرضی ہے۔

اب اسی طرح میسنجر پر ایپ کو اوپن کریں اور پھر اپنی پروفائل پکچر پرکلک کرکے اواتار کے آپشن میں جائیں۔

ایسا کرنے پر میسنجر آپ کو فیس بک ایپ پر منتقل کردے گا اور باقی طریقہ کار اوپر والا ہی ہے۔

میسنجر چیٹ میں اپنے اواتار کے اسٹیکرز استعمال کرنے کے لیے چیٹ ونڈو میں اسٹیکرز پر کلک کرکے یور اواتار اسٹیکر پیک کو دیکھیں اور اپنی پسند کا اسٹیکر منتخب کرکے سینڈ کردیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر