چوہدری سالک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چین کا اعتماد بحال کررہی ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہوئی، موجودہ حکومت چین کا اعتماد بحال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران مختلف منصوبوں پر پراگریس بہت سست رہی، رشکئی اکنامک زون پر دوبارہ تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے، غیریقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاری نہیں بڑھ سکتی۔
چوہدری سالک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنائے گئے بیانیے سے دوست ممالک دور ہوئے، چینی لوگوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس میں یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، چینی لوگوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج بھی متحرک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
