Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے کا اپنی کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے بڑا قدم

Now Reading:

ایف آئی اے کا اپنی کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے بڑا قدم
ایف آئی اے

ایف آئی اے کی کوہاٹ میں بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے اپنی کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت ہر کیس پر ہونے والی کارروائی سے متعلق ڈیٹا انٹری فوری طور پر کیس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) میں کرنا ہو گی۔

اس حوالے سے  تاخیر سے یا غلط انٹری کرنے والے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہو گی ۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اسٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا ہے ۔

سی ایم ایس کو استعمال یا مانیٹر کرنے والے تمام انویسٹی گیشن آفیسرز ( آئی اوز ) ، انکوائری آفیسرز ( ای اوز ) ، سرکل انچارجز اور زونل ڈائریکٹرز اسٹینڈنگ آرڈر پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے جب کہ اسٹینڈنگ آرڈر کے مطابق متعلقہ سرکل انچارج اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سی ایم ایس میں انٹریز اسی دن ہر حال میں ہوں ۔

زونل ڈائریکٹر کی طرف سے کیس / انکوائری موصول ہونے کے فورا بعد سرکل انچارج یہ کیس یا انکوائری کسی بھی تفتیش افسر کو تفویض کر سکے گا ۔ اگر تفتیشی افسر کا تبادلہ ہو جائے تو کیس یا انکوائری کسی دوسرے افسر کو منتقل ہوجائے گی لیکن نئے مقرر کردہ تفتیشی افسر کے بارے میں سرکل انچارج فوری طور پر اے ڈی جی یا ڈی جی کو آگاہ کرے گا تاکہ سی ایم ایس میں اس کا نیا ” لاگ ان ” بنایا جا سکے یا اسے اپ ڈیٹ کیا جا سکے ۔

سرکل انچارج کا تبادلہ ہونے کی صورت میں بھی زونل ڈائریکٹر فوری طور پر اے ڈی جی یا ڈی جی کو آگاہ کرے گا تاکہ اس کے مطابق سی ایم ایس میں تبدیلیاں کی جا سکیں ۔ زونل ڈائریکٹرز اس امر کے پابند ہوں گے کہ انٹریز روزانہ کی بنیاد پر درست اور بروقت کی جا رہی ہیں ۔

Advertisement

ایف آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اسٹینڈنگ آرڈر کے بعد ایف آئی اے کا کوئی اہل کار اب ڈیٹا انٹری کئے بغیر کوئی کارروائی نہیں کر سکے گا ۔ وہ غلط انٹریز بھی نہیں کر سکے گا ۔ وہ کسی کو بلیک میل کرنے کے لیے ایف آئی آر کی دھمکی دے سکے گا اور نہ ہی کال اپ نوٹس دے سکے گا کیونکہ اسے ہر کارروائی کا اپنے سسٹم میں اندراج کرنا ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق اس سے ایف آئی اے کی کارروائیاں نہ صرف شفاف ہوں گی بلکہ کرپشن کا بھی خاتمہ ہوگا ۔ اب یہ بھی ممکن نہیں ہوگا کہ کارروائی کے بعد ایف آئی آر درج کی جا سکے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر