Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان صدیقی نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے تجاویز دے ڈالیں

Now Reading:

عدنان صدیقی نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے تجاویز دے ڈالیں

اداکار عدنان صدیقی نے مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے چند تجاویز پیش کر دیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار و فلمساز عدنان صدیقی نے حکومت کو مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے چند تجاویز پیش کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلم ساز وجاہت رؤف اور یاسر نواز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عدنان صدیقی نے حکومت سے درخواست کی کہ’ وہ سب ابھی چھوٹے پیمانے کے فلمساز ہیں، اس لیے حکومت کو ان کے مواد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔‘

عدنان صدیقی نے مقامی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکومت کو چند تجاویز بھی پیش کیں۔

اداکار نے کہا کہ ’ایک مناسب پالیسی ہونی چاہیے جس کی مدد سے اس بات کا فیصلہ کیا جاسکے کہ غیر ملکی فلموں کے لیے کتنا وقت اور جگہ مختص کی جائے گی اور کتنی جگہ مقامی فلموں کے لیےمختص کی جائے‘۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید کہا کہ’پیمرا کا قانون ہے کہ ٹیلی ویژن 10 فیصد سے زیادہ غیر ملکی مواد نہیں چلایا سکتا اور اسی طرح ایک اور پالیسی بھی ہے کہ یہاں 15 فیصد سے زیادہ غیر ملکی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی۔‘

اداکار نے کہا کہ’براہ کرم، ہماری درخواستوں کو سنجیدگی سے لیں اور ہمیں وہ کمانے کا موقع دیں جس کے ہم حقدار ہیں۔‘

یاد رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

لیکن سینما گھر اب بھی مقامی پروڈکشن کے بجائے غیر ملکی پروڈکشن کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ اسکرینز اور یہاں تک کہ کچھ سینما گھروں میں 100فیصد اسکرینز پر غیر ملکی فلمیں لگی ہوئی ہیں جبکہ مقامی فلموں کی نمائندگی نہیں کی جا رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر