Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، ائیر چیف

Now Reading:

پاک فضائیہ کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، ائیر چیف
سربراہ پاک فضائیہ

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور نمبر ۱۲ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاکستان آرمی کی جنگی صلاحیتوں کو سراہا۔

 اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور اپنے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورحاضر کی جنگ میں ائیر پاور، عسکری قوت کا ایک موثر عنصر بن چکی ہے، پاک فضائیہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ ہم تمام لوگ جنہوں نے یونیفارم زیب تن کیا ہے ان کا ہر وقت عملی طور پر تیار رہنا اس ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کیلئے ہمارا اولین فریضہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر