سابق صوبائی وزیر سبطین خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانیے سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سبطین خان نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ عوام میں بہت مقبول ہو چکا ہے، ان کا بیانیہ حقیقت اور سچائی پر مبنی ہے اور لوگ تسلیم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی بھاری تعداد شرکت کر رہی ہے، عمران خان نے الیکشن کیلئے عوام کو متحرک کردیا ہے، ہمارے مخالفین کے جلسے پی ٹی آئی کے مقابلے میں بہت چھوٹے چھوٹے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانیے سے ملکی سلامتی کو خطرہ نہیں ہے، ملکی سلامتی کو خطرہ اس وقت ہوتا جب عمران خان قوم سے سچائی کو چھپاتے، عمران خان نے قوم کے سامنے سچ رکھ دیا ہے۔
سبطین خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پر امن ہو گا اگر رکاوٹ کھڑی کی گئی تو خون خرابہ ہو گا، پی ٹی آئی کی قیادت ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتی۔
عمران خان کا بیان سازش قرار، قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ گھڑنے والے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
