Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری ن لیگ سے الیکشن سے متعلق اپنی بات منوانے میں کامیاب؟

Now Reading:

آصف زرداری ن لیگ سے الیکشن سے متعلق اپنی بات منوانے میں کامیاب؟
معاشی پیکج، الیکشن سے متعلق فیصلہ

سابق صدر آصف زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن سے الیکشن سے متعلق اپنی بات منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینیر قیادت نے جلد انتخابات نہ کروانے سے متعلق اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ ن لیگ بھی نیب اصلاحات اور انتخابی اصلاحات کے بغیر اب الیکشن کے حق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کا پیغام نوازشریف تک پہنچایا گیا تو ن لیگ جلد الیکشن کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار ماہ میں اصلاحات کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت آج ن لیگ کی مشاورتی کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس ہوگا۔

Advertisement

اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے اعلان سمیت عوام کو ریلیف دینے کے طریقہ کار کا اعلان بھی آج کیا جائیگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سابق صدر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تین ماہ میں ہوں یا چارماہ میں یا پھر جب بھی ہوں تو ہی الیکشن کرائیں گے، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب میں اصلاحات کرنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں ، میں کہتا رہا کہ یہ الیکشن دھاندلی کے ہوئے ہیں تو کسی نے مانا نہیں اور کسی نے سنا نہیں، اس کے وقت کے سلیکٹڈ نے بھی نہیں سنا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم سب نے ملکر حکومت بنا لی ہے تو وہ چاہ رہے ہیں کہ انتخابات کروائیں لیکن ہم نے بھی الیکشن کروانے سے انکار نہیں کیا۔ ان کا نعرہ ہے الیکشن جلدی کرائیں اور اس حوالے سے گزشتہ رات نواز شریف سے بھی بات کی  اور انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں فوری الیکشن کرائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر