Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی طلباء کے مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، رانا تنویر

Now Reading:

پاکستانی طلباء کے مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، رانا تنویر
رانا تنویر حسین

رانا تنویر نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کے مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری کر کے پاکستانی طلباء کی چین واپسی کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ چینی حکام سے دو طرفہ آپریٹنگ خصوصی پرواز کی درخواست کی جائے گی تاکہ چین میں موجود طلباء کو بھی پاکستان واپس آنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر مسٹر ڑانگ ہیچینگ نے بتایا کہ 96 ویزے جاری کیے گئے ہیں اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ چین کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے چینی حکومت کی طرف سے اجازت  دلوانے میں مدد کرے گا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے ہدایت کی کہ چین میں پاکستانی طلباء کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا جائے، وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستانی طلباء کو ان کے ویزوں کے اجراء میں آسانی کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں

Advertisement

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستانی طلباء کے مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستانی طلباء کی تشویش کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔

انہوں نے فورم کو ہدایت کی کہ اس پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر پاکستانی طلباء کے تعلیمی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور پاکستان اور چین کو آہنی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی تبادلے سے دو طرفہ تعلقات اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہء کے مسائل کا حل اپنی اولین ترجیح میں رکھا ہوا ہے۔

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وزارت خارجہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن،ایوی ایشن ڈویژن اور وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے چینی سفارتخانہ کے ثقافتی قونصلر کے ساتھ کئی اجلاس منعقد ہو چکے ہیں تاکہ چین میں پاکستانی طلباء کی چین واپسی شروع کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر