وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم سے آج ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے تعلیمی بجٹ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی تھیں۔
There is no question of a cut in the budget of Higher Education Commission. I am aware of the negative effect that cuts have had on higher education during the past four years. I have given clear directions to Planning Commission & Ministry of Finance in this regard.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 30, 2022
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے مختص بجٹ میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
