Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے’

Now Reading:

‘کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے’
مصطفیٰ کمال

ہم اپنے شہیدوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبے کا برا حال کردیا ہے اور اس کے باوجود وہ وفاق پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ  ساڑے تین سال تک عمران خان حکمرانی کرتے رہے اور پیپلز پارٹی کو کوئی ڈر خوف نہیں تھا اور انکا ایگرایمنٹ تھا کہ تم ہم کو کچھ نہ بولو ہم تمھے کچھ نہیں بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبے کے ساتھ زیادتی کی ہے، ایم کیو ایم والے  بھی حکومت میں بیٹھی رہے اور اپوزیشن سے ملاقاتیں بھی کرتے رہے ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کا ہر ڈیپارٹمنٹ زیادہ کرپٹ ہوگیا ہے ، ہر محکمے میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کوتاہی برتی گئی ، جمعے کے دن سگنلز پر آدھے گھنٹے کھڑے ہونے کی ڈرامے بازی کی گئی، اپنے ملک میں سگنل بند کرکے کشمیروں سے ہمدردی کا ڈرامہ رچایا گیا۔

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج  ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، ڈالر کی صورت حال سب کے سامنے ہے  اور عمران خان اداروں سے نا راض ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں ، ملک میں افرا تفری پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ملکی اداروں کے خلاف ٹرینڈ  چلایا جارہا ہے  پاک سر زمین پارٹی اس اقدام کی مذمت کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر