Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

Now Reading:

اسلام آباد پولیس نے عیدالفطر کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد پولیس نے عید الفطر کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 1032 مساجد، 28 امام بارگاہوں پر نماز عید کے لئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک نماز عید کے لئے ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے لئے خصوصی انتطامات کریں گے، اے آئی جی اسپیشل برانچ مساجد اور امام بارگاہوں اور ملحقہ ایریاز کو مکمل سویپ کریں گے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران اسپیشل پٹرولنگ پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے، چھٹیوں کے دوران پبلک مقامات، پارکوں اور دیگر جگہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق چھٹیوں کے دوران جرائم کے سدباب کے لئے سیکٹرز میں گشت اور چیکنگ میں اضافہ کردیا گیا، تمام زونل افسران کو سختی سے ہدایات ہیں کہ وہ خود اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے۔

Advertisement

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افسران پٹرولنگ گاڑیوں، ایگل کو گاہے بگاہے چیک کر کے بریف کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز تمام سیکیورٹی انتطامات کی خود نگرانی کریں گے، سیف سٹی پر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری ریسپانڈ کیا جاسکے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ گھر خالی چھوڑتے وقت متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع کریں، سیکٹرز کی گلیوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو بھی چیک کیا جائے گا اور بریف کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر