Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاچا کرکٹ نے بھی شاہد آفریدی کو متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

چاچا کرکٹ نے بھی شاہد آفریدی کو متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا

چاچا کرکٹ نے بھی شاہد آفریدی کو عمران خان کی حکومت کے خلاف متنازعہ بیان پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

چاچا کرکٹ گزشتہ پچاس سال سے گراؤنڈز میں شائقین کرکٹ کا جوش گرماتے آرہے ہیں، پاکستانی ٹیم کا کہیں بھی میچ ہو چاچا کرکٹ ہمیں اسی گراونڈ میں نظر آتے ہیں۔

تاہم متعدد فنکاروں کے بعد اب چاچا کرکٹ نے بھی شاہد آفریدی کو عمران خان کی حکومت کے خلاف متنازعہ بیان اور شہباز شریف کی حمایت کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

چاچا کرکٹ نے کہا کہ میں 1983 سے عمران خان کو جانتا ہوں اور انہیں کہیں مرتبہ گراؤنڈز میں مِل چُکا ہوں، انہوں نے کہا کہ اللہ کچھ خاص کاموں کے لئے کچھ خاص لوگوں کو منتخب کرتا ہے، چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب وزیرِاعظم نہیں بھی تھا تو اس نے کئی کینسر کے اسپتال بنائے کئی یون یونیورسٹی بنائیں اور لوگوں کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو عمران خان سے بڑی اُمیدیں ہیں اور ہونی بھی چاہیئے کیونکہ ان کے علاوہ سب چور ڈکیت ہیں، چاچا کرکٹ نے مزید کہا کہ عمران خان عالمِ اسلام کے ایک بڑے لیڈر ہیں اور یہ بات طیب اردوان بھی کہہ چکے ہیں جوکہ خود مسلمانوں کے ایک بڑے لیڈر ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Advertisement

 چاچا کرکٹ نے مزید کیا کہا دیکھیں کاکا رپورٹر اور چاچا کرکٹ کا انٹرویو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر