پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر طوبیٰ حسن کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے میں سات سے آٹھ سال لگے۔
تفصیلات کے مطابق طوبیٰ حسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو 106 رنز تک محدود کردیا۔
لیگ اسپنر نے اپنے چار اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 شکار کیے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
اپنے ڈریم ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے طوبیٰ نے کہا کہ میں اپنے ڈیبیو پر میچ جیتنے والی کارکردگی کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، اس مرحلے تک پہنچنے میں مجھے سات سے آٹھ سال لگے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے لے کر تربیتی کیمپ تک اور ورلڈ کپ کے لیے ٹریول ریزرو ہونے کی وجہ سے میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت محنت کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان تینوں میں سے کون سی وکٹ ان کی پسندیدہ تھی تو انہوں نے اسپننگ ڈلیوری کا حوالہ دیا جس نے ہرشیتھا مادوی کلین بولڈ کیا ۔
آخر میں طوبیٰ حسن نے اسکول کی لڑکیوں اور لڑکوں کا شکریہ ادا کیا جو خاص طور پر ان کی حمایت کے لیے آئے تھے۔پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
