وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا۔
وفاقی بجٹ میں سرکاری جامعات کی گرانٹ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ سرکاری جامعات کابجٹ65 بلین سے 30 بلین کرنے سے تحقیقی تعلیم مکمل طورپررک جائےگی۔
وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سرکاری جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی مشکلات میں اضافہ ہوجا ئیگا اور جامعات معاشی بحران کا شکار ہوجائینگی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کم ہونےسےغریب طالبعلمو ں کی فیسوں میں اضافہ ہوگا اور ان کی تعلیم پر بڑا اثر پڑیگا، عمران خان کی حکومت نے ملک کا تعلیمی نظام تباہ کیا۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان پی ایم ہاؤس کو تو یونیورسٹی نہیں بنا سکے مگر باقی تمام جامعات کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، پچھلے چار سال میں وفاق نے جامعات کی گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری جامعات پہلے ہی تنخواہ، پینشن کے اضافے اور ترقیاتی کاموں کی بجیٹ کے اضافے کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلبہ و طالبات کا واحد سہارا ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
