Advertisement
Advertisement
Advertisement

جدید ٹیکنالوجی سے عام شرٹ وائرلیس چارجر میں تبدیل

Now Reading:

جدید ٹیکنالوجی سے عام شرٹ وائرلیس چارجر میں تبدیل

تصویر میں دکھائی دینے والا ایک عام سویٹر ہے لیکن ٹیکنالوجی نے اسے خاص بنادیا ہے۔ اس پر لگے بلپ اسی سویٹر کی وجہ سے روشن ہے جس کے اندر مائع دھات کی باریک نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔ ساتھ میں نرم کوائل نصب ہے جو وائرلیس (کسی تار کے بغیر) چھوٹے آلات چارج کرسکتی ہے۔

اگرچہ وائرلیس چارچنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور آئی فون کے کئی ماڈل اس کے اہل بھی ہیں لیکن وائرلیس چارجر لباس اور کپڑے اتنے عام نہیں۔ اسے ٹوکیو یونیورسٹی سے وابستہ نوجوان سائنسداں ریو تاکاہاشی اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔

فی الحال وہ جامعہ میں پی ایچ ڈی الیکٹرونکس انجینیئرنگ کے طالبعلم ہیں اور اس سے قبل ایسی ہی حیرت انگیز ایجادات کرچکے ہیں۔ وائرلیس پاور، وائرلیس سینسر اور ڈجیٹل لباس ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔

اس ایجاد کا دل و دماغ دھاتی مائع کی ٹیوب اور ایک خاص کوائل ہے جسے مینڈر کوائل پلس کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے سویٹر اور شرٹ کے اندر باریک نلکیاں سی کر لگائی ہیں۔ چلتے دوران حرکت سے ان میں چارج پیدا ہوتا ہے جو کوائل سے بدن کے اردگرد ایک برقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) میدان بناتا ہے۔ اس کے پاس چھوٹے بلب، طبی آلات، سینسر اور یہاں تک کہ اسمارٹ فون بھی چارج کئے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

یوں توقع ہے کہ اس طرح چارجنگ کو ایک نئے معنی ملیں گے جس سے بار بار چارجنگ اور آلات میں بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتا ہے۔ مینڈر کوائل ڈی سی وولٹیج کو ضائع کئے بغیر فضا میں بکھیرتی ہے جس سے کئی ہلکے پھلکے آلات کو چلایا جاسکتا ہے۔

اس ایجاد کو عملی زندگی میں آنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگلی نسل کے وائرلیس چارجر کس طرح کے ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر