Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر میں سارا سال لیموں اگانے کا آسان طریقہ

Now Reading:

گھر میں سارا سال لیموں اگانے کا آسان طریقہ

لیموں کی قیمت تو آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جیسے لیموں نہ ہوا سونا ہوگیا جو اب منہ مانگے داموں مل رہا ہے اس لیے آج ہم ایسا طریقہ بتائیں گے کہ رس دار لیموں سارا سال اپنے گھر میں ہی مل جایا کریں گے۔

سب سے پہلے لیموں کا پودا خریدیں اور کبھی بھی بیج سے لیموں کا پودا نہ اگائیں کیوںکہ جب تک اس کی گرافٹنگ نہ کی جائےاس پر پھل نہیں آتے۔

پاکستان میں لیموں کی بہترین اقسام میں چائنہ لیمو اور دیسی لیموں شامل ہیں، دیسی لیموں میں اگرچہ پھل آنے میں 4,5 سال لگ جاتے ہیں لیکن ان کا پھل بڑا اور رس دار ہوتا ہے۔

چائنہ لیموں میں سارا سال ہی پھل لگا رہتا ہے جو نسبتاً چھوٹا ہوتا ہے، لیموں کے پودے کو براہِ راست دھوپ میں رکھیں اور گرمی کے موسم میں روز پانی دیں لیکن زیادہ مقدار میں نہیں دیں اور لیموں پر پھول نکل آئیں تو پانی دینا کم کر دیں۔

Advertisement

لیموں کے پتوں پر لاروا حملہ کر دیتے ہی اور پتوں اور پھل کو کھانے لگتے ہیں اس لئے اس کے پودے پر باقاعدگی سے اسپرے کرنا ضروری ہے۔

اگر لیموں کا پودا زمین میں لگایا جائے تو خوب بڑھتا ہے اور بہت زیادہ پھل دیتا ہے، لیموں کے پودے کی جڑیں گملے کی اوپری سطح پر ہوتی ہیں اس لئے گوڈی کرنے کے لئے کسی تیز چیز کا استعمال نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر