Advertisement
Advertisement
Advertisement

بل گیٹس کونسا اسمارٹ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟

Now Reading:

بل گیٹس کونسا اسمارٹ فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟

بل گیٹس برسوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے اور اب بھی بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق 116 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

تاہم اکثر لوگ ان کی پسند ناپسند کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں خاص طور ہر یہ کہ بل گیٹس کونسا موبائل فون استعمال کرتے ہیں آئی فون یا اینڈرائیڈ تو آیئے ہم آپ کو اس کا جواب بتاتے ہیں۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ اب مائیکرو سافٹ بھی سرفیس ڈو اور سرفیس 2 اینڈرائیڈ اسمارٹ فون فروخت کررہی ہے اور بل گیٹس نے ہی اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

تاہم ایک وقت تھا جب بل گیٹس کے پاس 2 فونز تھے ایک آئی فون اور ایک اینڈرائیڈ اسمارٹ فون، مگر اب ایسا نہیں اور اب وہ ایک فون ہی استعمال کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بِل گیٹس اب آئی فون پسند نہیں کرتے بلکہ وہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ اس میں بہت زیادہ تعداد میں ایپس کی موجودگی ہے۔

Advertisement

حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ فون کو روزمرہ میں استعمال کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ ایک فولڈ ایبل فون ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں سوالات کے ایک سیشن کے دوران بل گیٹس نے بتایا کہ وہ سام سنگ کے گلیکسی زی فولڈ 3 کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مختلف فونز کو آزما چکے ہیں مگر گلیکسی زی فولڈ 3 کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ اب انہیں زیادہ ڈیوائسز اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ فون اور ایک پورٹ ایبل پی سی کی طرح ہے جو ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کا سرفیس ڈو 2 بھی ایک طرح کا فولڈ ایبل فون ہے مگر پھر بھی بل گیٹس سام سنگ کے تیار کردہ فون کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر