
پاکستان کی مشہور اداکارہ نیلم منیر نے اداکار و سپر ماڈل عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر اور اداکارہ عمران عباس کی جوڑی بےحد مشہور ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں مداح فلموں اور ڈراموں میں بھی ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں تاہم اب اداکارہ نے بھی انکشاف کر لیا ہے کہ عمران عباس انہیں بےحد پسند ہیں۔
فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔
فلم کی پروموشن کے دوران اداکاروں سے کچھ دلچسپ سوالات اور جوابات کا سیشن رکھا گیا۔
اس دوران شوبز انڈسٹری کی سنگل اداکارہ نیلم منیر کے لیے دولہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔
ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔
نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ ’عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔‘
نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ ’آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News