Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون استعمال کرنے والے اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا اینڈرائیڈ صارفین؟

Now Reading:

آئی فون استعمال کرنے والے اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا اینڈرائیڈ صارفین؟

اگر بجٹ اور جیب اجازت دے تو موبائل فون صارفین کی اکثریت آئی فونز کو ترجیح دیتی ہے۔

تاہم، کچھ صارفین آئی فونز کو اتنا پسند نہیں کرتے، اور ایک اعلیٰ اینڈرائیڈ فون پر بخوشی اتنی ہی رقم خرچ کر دیتے ہیں تاکہ مزید خصوصیات حاصل کر سکیں۔

آپ کا اسمارٹ فون آپ کی عادات کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتا ہے، یہاں ہم آپ کی براؤزنگ ہسٹری یا ایپلی کیشنز کی بات نہیں کر رہے، بلکہ صرف موبائل فونز (ڈیوائس) کی بات کر رہے ہیں۔

تازہ تحقیق میں آئی فون صارفین  اور اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے افراد کے درمیان تقابلی جائزہ پیش کیا گیا گیا ہے۔

آئی فون صارفین کے مارے میں مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ انہیں بہت سی چیزیں پسند نہیں آتیں، لیکن اینڈرائیڈ صارفین کو آئی فون صارفین سے بہتر درجہ دیا گیا ہے۔

Advertisement

اسمارٹ فون کار انشورنس کمپیریٹر جیری پر شائع شدہ نتائج کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین، آئی فون استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ڈرائیور ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیری نے 13 ملین کلومیٹر ڈرائیونگ کے دوران جمع کیے گئے 20,000 ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ رویے کا تجزیہ کیا۔

کئے گئے تمام ٹیسٹوں میں، اینڈرائیڈ صارفین نے آئی فون یوزرز کو پیچھے چھوڑ دیا

ڈیٹا میں مجموعی طور پر ڈرائیونگ اسکور کے ساتھ ساتھ ایکسلریشن، رفتار، بریک لگانے، موڑنے اور خلفشار کے لیے ذیلی اسکور بھی ریکارڈ کئے گئے۔

پھر ان نتائج کو اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم اور مختلف آبادیاتی خصوصیات کے مطابق گروپ کیا گیا۔

نتائج سے پتا چلا کہ آئی فون استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں ڈرائیونگ کے دوران اپنے فون کو زیادہ چیک کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر