
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں تاجر برادری کے اراکین نے وفاقی بجٹ 2022-23ء کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
ملاقات میں وفد نے مختلف شعبوں میں زیادہ کارکردگی لانے کے لئے اقدامات بھی تجویز کئے جبکہ وفد نے ملک میں تاجر برادری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وفد میں زبیر موتی والا، فواد انور، محمد علی ٹبہ، شاہد شورٹ اور ذکی بشیر شامل تھے جبکہ سیکریٹری تجارت، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا جبکہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کے مختلف شعبوں کے لئے بجٹ تجاویز کو بھی سراہا۔
وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی اور غیر ملکی ذخائر میں استحکام کے حصول کے لئے برآمدات میں اضافے پر تاجر برادری پر زور دیا۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت معاشی ترقی کے لئے مؤثر اور فلاحی پالیسیوں کے ذریعے مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کیلئے خوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کر کے جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے مسائل اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کی فروغ میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ ہے، حکومت تاجروں کو کاروبار دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News