Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ماہ میں بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالر کی کمی

Now Reading:

ایک ماہ میں بٹ کوائن کی مارکیٹ ویلیو میں اربوں ڈالر کی کمی
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی

کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں ایک ماہ کے اندرڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ سے 800 ارب ڈالرکا صفایا ہوچکا ہے۔

کرپٹوکرنسی مارکیٹ کا تجزیہ کرنے والی معتبرویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے اعداد وشمارسے ظاہرہوتا ہے کہ ایک ماہ کی مدت میں کرپٹوکی مارکیٹ ویلیوتقریبا 800 ارب ڈالرکمی کے بعد ایک اعشاریہ 4 کھرب ڈالرپرپہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرپٹومارکیٹ کا تقریبا چالیس فیصد بٹ کوائن پرمشتمل ہے اورگزشتہ روزیہ دس ماہ کی کم ترین سطح 30 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔

کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں سال دواپریل تک کرپٹوکی مجموعی مارکیٹ ویلیودوکھرب بیس ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھی، جس میں سے دوکھرب نوے ارب ڈالرصرف گزشتہ نومبرمیں بڑھے تھے، کیونکہ اس ماہ بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح 69 ہزارڈالرفی کوائن تک پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ سال بٹ کوائن، ایتھریم اوردیگرڈیجیٹل کرنسیوں کی قدرمیں اضافے کی وجہ سے اس مارکیٹ کا حجم دوکھرب ڈالرسے بھی تجاوزکرگیا تھا۔

Advertisement

بلاک چین ڈیٹا پرووائیڈرگلاس نوڈ کے مطابق رواں سال بٹ کوائن نے معاشی صورت حال میں اہم کردارادا کیا ہے۔ جس کی واضح مثال روس یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ ہے جس میں دونوں ممالک بٹ کوائن کی بدولت اپنی معشیت کوسنبھالا دے رہے ہیں۔

کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق رواں ماہ کے آغازسے بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی قیمت تنزلی کا شکار ہے اوراب تک ان کی قدرمیں 13 فیصد تک کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ بٹ کوائن کے علاوہ ایتھریم کی قیمت بھی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر