Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں فاسٹ باؤلنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،کوچ قومی ویمن ٹیم

Now Reading:

ہمیں فاسٹ باؤلنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،کوچ قومی ویمن ٹیم

پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کو اپنے فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم جعفر  نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کچھ پلان کے مطابق ہوا سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے اپنا کردار ادا کیا، جس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ ہمارا فاسٹ باؤلنگ ڈپارٹمنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں اپنی تیز گیند بازی پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سیریز میں اسپنرز نے اچھا مظاہرہ کیا۔

سلیم جعفر نے کہا کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں مقابلہ بڑھ گیا ہے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت ہمارے لیے اہم ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ رمیز بھائی کے ساتھ سب ٹھیک ہے، کوئی اختلاف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گے، جو یکم، تین اور پانچ جون کو  کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر