
بالی ووڈ کے نامور اداکار سونو سود نے ایک غریب بچی کے علاج میں مدد کی پیشکش کرکے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ ضلع نوادہ میں پیدا ہونے والی بچی کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فوری سرجری کی ضرورت تھی تاہم اب سونو سود نے بچی کے علاج میں مدد کی پیشکش کی، جس کے بعد اس کا علاج فوری طور پر شروع ہوگیا ہے۔
बिहार : नवादा जिले में एक ढाई साल की बच्ची के जन्म से ही चार हाथ और पैर
◆बच्ची की माता-पिता ने इलाज के लिए SDO कार्यालय पहुंचकर मदद की गुहार लगाई pic.twitter.com/2AYHCwINfm
Advertisement— News24 (@news24tvchannel) May 27, 2022
سونو سود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربچی کے جاری آپریشن کی تصویر شیئر کی اورساتھ ہی سب کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ٹینشن نہ لیں ،علاج شروع کر دیا گیا ہے، بس دعا کریں’۔
टेन्शन मत लीजिए इलाज शुरू करवा दिया है। बस दुआ करिएगा। https://t.co/gndrRhuNQJ pic.twitter.com/YoCTRoqoir
— sonu sood (@SonuSood) May 28, 2022
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی سونو سود بھارت میں ضرورت مند اور غریبوں کی مدد کرتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہیں کہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہنے کے حوالے سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔
بھارت میں عالمی وبا کورونا کے دوران سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی اور انہیں آکسیجن سلینڈر سمیت مالی امداد بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News