وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی کی ملاقات ہوئی جس میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں وبائی مرض کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے جاں بحق افراد کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں وبائی مرض کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت پیر کوہ میں صاف پانی کی فراہمی متاثرین کو صحت کی سہولیات اور انکی امداد وبحالی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے، حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبائی ادارے پاک فوج اور ایف سی متاثرین کو بھر پور معاونت فراہم کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیۓ 30 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ذریعہ علاقے میں خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی جاری ہے،عوام کو دیگر سہولتوں کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی ذمہ داری خلوص نیت سے ادا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں 40 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا گیا ہے، اسپتال میں دیگر اضلاع سے اضافی ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ یپی ایچ ای ایف سی اور دیگر ادارے روانہ 6 لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
