خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے معاملے پر ایوان میں کل بیان دوں گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست میں کبھی کسی کو غدار کہنے کا نہیں سوچا، میرے خیال میں یہ رسم ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنہیں غدار کہا جاتا ہے وہ حکمران بن جاتے ہیں، ایسی روایات کو جنم دینا چاہیے جس کی پیروی باقی ادارے بھی کر سکیں، پاکستان کی آزادی کے 10 بارہ سال بعد یہ رسم چل نکلی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گورنر سندھ سے متعلق کوئی معلومات نہیں، کل اس پر بات کروں گا، القادر یونیورسٹی کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کے اہلخانہ تھے، 50 کروڑ کی ڈونیشن دی یونیورسٹی میں32طلبہ پڑھتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سوہا کے قریب یونیورسٹی کیلئے 450 کنال اراضی عطا کی گئی، بحریہ ٹاؤن گروپ نے200کنال زمین فرح شہزادی کو دی، ان تمام ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک فراڈ تھا جو پلان کیا گیا، یہ دال میں کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
