Advertisement
Advertisement
Advertisement

جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں

Now Reading:

جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں

جامن کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو رک جائیں پہلے ان کے یہ فائدے جان لیں۔

آج ہم آپ کو جامن اور اس کی گٹھلی کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے تاکہ اگلی بار آپ بھی انھیں پھینکنے کے بجائے ان کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور اس کے فائدے

جامن کی گٹھلیاں سکھا لیں اور پھر گرائینڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں۔

یہ پاؤڈر معدے کے امراض میں مفید ہے اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement

صبح شام ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کو پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے ذیابیطس بھی کنٹرول رہتی ہے اور معدہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔

جسم اور کمر کا درد

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور جامن کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا کر فریج میں رکھ کر روزانہ استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور اور کمر اور جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔

گلا خراب اور کھانسی

جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Advertisement

جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کو چھوٹی چھوٹی گولی بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں۔ مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔

جامن بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے اچھا ہے

جامن اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔

پیٹ کی تکلیف اور قبض

رسیلے جامن غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جامن فائبر کا بھرپور ذریعہ ہوتے ہیں اور یہ آپ کو پیٹ کے درد، تیزابیت، سینے کی جلن اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

جلد کو صاف شفاف اور روشن بنائے

جامن ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جن کے باعث ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جامن جِلد کی خوبصورتی کے لیے بہت مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر