Advertisement
Advertisement
Advertisement

جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، اختر مینگل

Now Reading:

جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، اختر مینگل
اختر مینگل

اختر مینگل نے کہا ہے کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔

سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے جام کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان میں تبدیلی کے حوالے سے جام کمال سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے مرکزی قیادت کے اجلاسوں میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال وزارت اعلیٰ کھونے کے غم میں عمران خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں، عمران خان کے پاس تو سیاسی قوت ہے جسکا وہ مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن جام کمال کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا دکھ جتنا جام کمال کو ہے ہم جانتے ہیں، جام کمال کو وزارت اعلیٰ کی چمک بلوچستان کھینچ کر لاتی ہے۔

سربراہ بی این پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال تک بلوچستان کے ساتھ جو کھلواڑ ہواصوبے کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں، ہم ابھی تک جام دور حکومت میں اپنے ارکان پر بکتر بند گاڑیاں چڑھانے اور تھانوں میں بند کرنے کے واقعات کو نہیں بھولے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جام صاحب کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے، جام کمال کیسے بھول گئے کہ میاں نواز شریف کی حکومت جانے کے بعد انہوں نے ن لیگ کو کیوں چھوڑا؟

 سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم ضرور ان سے بات کرتے، جب ہر طرف سے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی دی تو پھر انہیں ہم یاد آئے۔

واضح رہے اس س قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم کرپٹ حکومت کیخلاف کھڑے ہوئے، حیران کن ہے کہ پی ڈی ایم نے کرپٹ ٹولے کو سپورٹ کیا۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس تحریک عدم اعتماد سے کئی جوابات مل گئے، پی ڈی ایم نے کورم کی نشاندہی کی اور ڈیسک بجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر