
فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد صوبائی حکومت کی کامیابی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے بلوچستان کے 32 اضلاع میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد صوبائی حکومت کی کامیابی ہے، حکومت بلوچستان اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پہ حل ہو، بلدیاتی انتخابات میں عوام کا جوش و خروش قابل دید ہے۔
فرح عظیم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے مؤثر اقدمات کے باعث انتخابی علاقوں میں مجموعی طور پر صورتحال اطمینان بخش رہی۔
ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس اور تمام ضلعوں کی انتظامیہ مبارکبادکے مستحق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News