
ایلون مسک کا شماردنیا کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے،لیکن ٹوئٹر کی خریداری نے انہیں ٹیسلا کے شیئرز فروخت کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
تاہم اس کاروبای معاہدے کی تکمیل نے انہیں ٹیسلا کے شیئرز فروخت کرنے پر مجبورکردیا ہے۔
اس بات کا انکشاف امریکا کے سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن کے اعداد و شمار سے ہوا ہے۔ جس کے مطابق44 ارب ڈالر میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرخریدنے کے بعد سے ایلون مسک ٹیسلا کے ساڑھے 8 ارب ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کرچکے ہیں۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوتاہے کہ ایلون مسک نے رواں ہفتے ہی 9 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کے شیئرز فروخت کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر 44 بلین ڈالر میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا ہوگیا
تاہم دنیا کے ارب پتی افراد میں سے ایک ایلون مسک کے پاس ابھی بھی ٹیسلا کے 15فیصد سے زائد شیئر ہیں۔
ٹیسلا کے شیئرز فروخت کرنے کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے ٹوئٹر میں سرمایہ کاری کے لیے انہیں فروخت کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد سے ٹیسلا کی شیئر کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور اب تک اس میں تقریباً20 فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔
جب کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سے ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں 125 ارب ڈالر کا صفایا ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News