Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی دھوم، اس کا نام اور کیا قیمت ہے؟

Now Reading:

پاکستان میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی دھوم، اس کا نام اور کیا قیمت ہے؟

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور قربانی کے مقدس فریضے کی ادائیگی میں صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے۔

بکرا اور گائے منڈیاں لگنی شروع ہو چکی ہیں اور لوگ اپنی پسند کے خوبصورت، صحت مند اور لمبے چوڑے جانور کی تلاش میں خواری کے لیے کمر کس چکے ہیں۔

جہاں منڈیوں میں طویل القامت جانوروں کی دھوم ہونے والی ہے، وہیں اب کراچی میں ایک ایسی گائے کا چرچا ہے جو قد قامت میں صرف 58 سینٹی میٹر کی ہے۔

رانی نامی اس گائے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ جوق در جوق اس کے دیدار کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

گائے کے شوقین افراد کی نظریں اس ننھی سی کیوٹ گائے پر جمی ہوئی ہیں اور اس کی خوبصورتی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔

Advertisement

ویڈیو میں رانی کی شرارتیں اور پھرتیاں دیکھ کر ہر کسی کا دل چاہتا ہے کہ اسے کسی طرح خرید لیں۔

اہم بات یہ ہے کہ مالک کی جانب سے رانی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کرانے کے لیے فارم بھی جمع کرایا جاچکا ہے۔

اہم سوال یہ ہے کہ اس چلبلی اور انتہائی کیوٹ رانی کی قیمت کیا ہے؟

اس حوالے سے مالک کا کہنا ہے کہ قی الحال رانی کی کوئی قیمت مختص نہیں کی گئی لیکن جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا تاکہ لوگ اسے خریدنے آسکیں۔ پستہ قد رانی دو دانت کا جانور بتایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر