
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین احسان مانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے تعلقات جوڑنے کی راہ میں بی جے پی رکاوٹ ہے۔
سابق چئیرمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سرگرمیوں کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ بی جے پی کی رائے کا محتاج ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے مابین باہمی سیریز کا انعقاد نہیں ہو سکا ہے۔
احسان مانی نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہا کہ بھارت کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرکٹ بورڈ میں بی جے پی کا کردار اور سیاسی دباؤ ہے۔
مانی نے کہا کہ حالانکہ بی سی سی آئی مسند اقتدار پر اب سورو گنگولی ہے، لیکن وہ بھی پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کے لئے بی جے پی کی اجازت کے محتاج ہیں۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ کیا کبھی کسی نے سوچا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا سکریٹری کون ہے؟ امیت شاہ کا بیٹا جے شاہ جو خود پاکستان کے خلاف ہے اور بی سی سی آئی کے خزانچی بی جے پی کے ایک وزیر کے بھائی ہیں۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ اصل کنٹرول ان کے پاس ہے اور بی جے پی بی سی سی آئی کو حکم دیتی ہے جس کی وجہ سے میں نے ان کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں بنائے۔ میں نے انہیں کبھی ٹھکرایا نہیں لیکن میں اپنی سالمیت کو قربان نہیں کرنا چاہتا تھا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News