پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ملک شہادت اعوان نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب کے دوران سینیٹر ملک شہادت اعوان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر شہادت اعوان کی بطور وزیرِ مملکت تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آرٹیکل 92 (1) کے تحت دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
