Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کیلئے اے ڈی بی ہمیشہ ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کیلئے اے ڈی بی ہمیشہ ترقیاتی پارٹنر رہا ہے، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کیلئے اے ڈی بی ہمیشہ ترقیاتی پارٹنر رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وان فارسان بن وان سلیمان اور نور احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اے ڈی بی حکام نے مالیاتی انتظام، مسابقت بڑھانے اور نجی شعبے کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

کیا جبکہ  اے ڈی بی حکام نے اصلاحاتی پروگراموں اور ترقیاتی ایجنڈے کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ اے ڈی بی حکام نے انفراسٹرکچر، سماجی اور مالیاتی شعبوں میں اصلاحات کیلئے تعاون کا عزم دہرایا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے معاشی چیلنجوں پر روشنی ڈالی جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ان اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے ہمیشہ بہترین معاون رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نےکہا کہ اے ڈی بی نے توانائی، تعلیم، مالیاتی اور قرض کے انتظام اور سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کیلئے اے ڈی بی ہمیشہ ترقیاتی پارٹنر رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے مختلف ساختی اصلاحاتی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔

ملاقات میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یئے، سیکرٹری خزانہ اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر