اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ بمبئی بیگمز‘ سے اپنی شناخت بنانے والی بھارتی فلم ساز نے سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔
بھارتی فلم سازالیکریتا شری واستوا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں چھے سال قبل قتل کی گئی ماڈل قندیل بلوچ کے حالات زندگی پر فلم بنا رہی ہیں۔ جب کہ فلم کے پروڈیوسر فلم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکاس شرما اور وے چیٹ انڈیا کے سنی کھنہ ہوں گے۔
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ورائٹی سے گفتگو میں شری واستوا کا کہنا تھا کہ یہ فلم قندیل بلوچ پر شائع ہونے والی کتاب ’ سینسیشنل لائف اینڈ ڈیتھ آف قندیل بلوچ‘ سے ماخوذ ہوگی۔ جس کے لیے انہوں نے کتاب کی مصنفہ سے اس حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں۔
شرواستوا کا کہنا تھا 2016 میں فوزیہ عظیم ( قندیل بلوچ کا حقیقی نام ) کے قتل نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا۔ یہ غیرت کے نام پر ہونے والا گھناؤنا قتل تھا، میں خود کو اس کے بارے میں سوچنے سے روک نہیں سکی اور پھر میں نے قندیل کی ویڈیوز کو متواتر دیکھنا شروع کردیا تھا۔ وہ زندگی سے بھرپور ایک خوبصورت لڑکی تھی۔
الیکریتا نے بتایا کہ صرف 26 سال کی عمر میں اسے قتل کردیا گیا اور اس کے کام کو اس کے مرنے کے بعد سراہا گیا۔
اس بابت وکاس شرما کا کہنا ہے کہ قندیل ایک بہادر لڑکی تھی اور اس کی بہادری نے اسے مشہور کیا۔ مجھے امید ہے کہ فلم میں اس تمام یادوں کو بھرپور طریقے سے عکس بند کیا جائےگا۔
ان کا مزید کہنا تھا ’قندیل بلوچ پر فلم بنانے کا کام ایک حساس دل رکھنے والا فلم ساز ہی کرسکتا ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ اس کے لیے شری واستوا سے زیادہ بہتر کوئی اور نہیں ہوسکتا۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
